کوئٹہ میں چینی 225 روپے فی کلو ہو گئی، دیگر اشیاء خور و نوش بھی مہنگی

Published On 04 September,2023 05:45 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا، 50 کلو چینی کی بوری 1100 روپے اضافے کے بعد 10 ہزار500 روپے ہو گئی، دالوں اور گھی کے نرخ بھی آسمان پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 50 کلو چینی کی بوری جو گزشتہ روز 9400 روپے میں فروخت ہو رہی تھی وہ آج 10 ہزار500 روپے کی ہو گئی، تھوک میں فی کلو چینی 212 اور پرچون میں 220 سے 225 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

کوئٹہ میں دالوں کے نرخ بھی بڑھ گئے ہیں، سفید چنا 100 روپے اضافے کیساتھ 520 روپے، مسور کی دال 70 روپے کے اضافے کے بعد 370 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، اسی طرح دیگر دالوں کی قیمت میں بھی فی کلو 20 سے لیکر 50 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔