لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق شوگر ملز مالکان، ڈیلرز اور دیگر افراد کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، سٹے کیلئے عدالت جانے والے ملز مالکان اور ڈیلرز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔
ذخیرہ اندوزی کرنے والے ڈیلرز کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
محکمہ خوراک کے ذرائع نے بتایا ہے کہ فہرستیں تیار کر کے آپریشن شروع کیا گیا ہے، ،ایک ہفتے میں کریک ڈاؤن کر کے چینی کی قیمتیں کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، مافیاز کے خلاف کارروائیوں کیلئے ٹاسک فورس بھی قائم کر دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری خوراک اور کین کمشنر ٹاسک فورس کے انچارج ہوں گے، پنجاب بھر کے کمشنرز، ڈی سیز ان کی ہدایات پر عمل کے پابند ہوں گے، چینی کی سمگلنگ روکنے کیلئے سمگلنگ پوائنٹس پر بھی ناکہ بندی سخت کر دی گئی ہے۔