آٹے اور چینی کی من مانے داموں فروخت، انتظامیہ کارروائی سے گریزاں

Published On 03 September,2023 03:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں چینی اور آٹا من مانے نرخوں پر فروخت کیا جانے لگا، مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں چینی کے نرخ 175 روپے فی کلو پر جا پہنچے ہیں، چند ہفتے سے چینی نرخ آوٹ آف کنٹرول ہیں، سرکاری نرخ نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ بھی کارروائی سے گریزاں ہے، چینی نرخ میں مزید تیزی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آٹا نرخ بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہے، 20 کلو آٹے کا تھیلہ 2650 سے 2750 روپے میں فروخت ہو رہا، 10 کلو تھیلہ آٹا 1350 سے 1400 روپے تک دستیاب ہے جبکہ کھلا سرخ آٹا 140 اور کھلا سفید فائن آٹا 150 روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے۔

ادھر چکی آٹا بدستتور 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔