دفتر خارجہ کی بیرون ملک مشنز کے سربراہوں کو سرمایہ کاری سہولت کونسل پر بریفنگ

Published On 12 September,2023 01:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کی جانب سے بیرون ملک مشنز کے سربراہوں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پر مشنز کیلئے بریفنگ سیشن سیکرٹری خارجہ نے طلب کیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان نے کونسل کے حوالہ سے بریفنگ دی۔

معاون خصوصی نے کونسل کے اقدام کی کامیابی کے حوالے سے توقعات اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا، پاکستان میں 4 اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا، آئی ٹی، زراعت، توانائی اور کان کنی میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی گئی۔