کولمبو: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ لائن میں اچھی پارٹنر شپ نہ ہونے پر بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بیٹنگ لائن میں اچھی پارٹنرشپ نہ ہونےسےمیچ ہارگئے، پہلے10اوورزمیں بولرزنےاچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر ہم نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جیسے شبمن گل اور روہت شرما نے ہمارے اہم باولرز پر اٹیک کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہمارے باولرز کی تیاری کر کے آئے تھے اور اس کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
واضح رہے کہ بھارت کے 356 رنز کے جواب میں قومی ٹیم 32 اوورز میں صرف 128 رنز بناسکی، پاکستان کےخلاف ون ڈے کرکٹ میں بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔
پاکستان کی ون ڈے کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے یہ دوسری بدترین شکست ہے، اس سے قبل پاکستان 2009 میں سری لنکا سے 234 رنز سے ہارا تھا۔