کولمبو: (دنیا نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز سے شکست دیدی۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں گزشتہ روز بارش کے باعث معطل کیے جانیوالے پاک بھارت میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا جس میں بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے۔
— ICC (@ICC) September 11, 2023
357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 128 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 10 امام الحق 9 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے، فخر زمان 27 اور محمد رضوان 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
آغا سلمان اور محمد افتخار 23،23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان 6، فہیم اشرف4 رنز بنا سکے، بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 5وکٹیں حاصل کیں۔
— ICC (@ICC) September 11, 2023
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 116 اور کے ایل راہول نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 56 اور شمبن گِل نے 58 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ کولمبو میں ہونیوالے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اتوار کے روز بارش کی وجہ سے صرف 24.1 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا، جس میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 10, 2023
ایشیاکپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کردیا گیا تھا، ریزرو ڈے پر آج وہیں سے کھیل شروع ہوا تھا جہاں گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔