شاہین آفریدی کا بھارتی باؤلر جسپریت بمرا کے نومولود بچے کیلئے تحفہ

Published On 10 September,2023 10:40 pm

کولمبو: (دنیا نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے انڈین باؤلر جسپریت بمرا کو ان کے نومولود بچے کیلئے تحفہ دیا ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا کو باپ بننے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر شاہین آفریدی نے جسپریت بمرا کو ایک تحفہ بھی دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے جسپریت بمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا یہ تحفہ میری طرف سے آپ کے بیٹے کیلئے ہے جس پر جسپریت بمرا نے شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کیا۔