کولمبو: (دنیا نیوز) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کر لیے۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما 93 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2023
سری لنکا کے دیگر کھلاڑیوں میں کوشال مینڈس نے 50، پتھم نسانکا نے 40 اور داسن شاناکا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد اور حسن محمود نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں بنگلہ دیش کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، بنگلہ دیش کی ٹیم 49ویں اوور میں 236 کے مجموعی سکور پر اپنی ساری وکٹیں گنوا بیٹھی۔
— Sri Lanka Cricket (@OfficialSLC) September 9, 2023
بنگلہ دیشن کی جانب سے توحید نے سب سے زیادہ 82 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ مشفیق الرحمان نے 29 جبکہ مہدی حسن نے 28 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے مہیش، شاناکا اور متھیشا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔