ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

Published On 11 September,2023 06:21 pm

کولمبو: (ویب ڈیسک) بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ویرات کوہلی300 سے کم ون ڈےاننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلےکرکٹر بن گئے ہیں۔

کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری سکورکی۔

انہوں نے267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65 ففٹیز اور47 سنچریاں ہیں، کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 321 ون ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔