190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: نیب نے شیخ رشید کو آج طلب کر لیا

Published On 12 September,2023 01:24 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں نیب نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آج طلب کر لیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آج ساڑھے 9 بجے راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

قومی احتساب بیورو نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کا حکم دیا ہے۔