لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سے قصور جانے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، حکومت نے میٹرو بس سروس کی قصور تک توسیع کا فیصلہ کر لیا۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے تجرباتی طور پر گجومتہ سے قصور تک میٹرو بس کا آزمائشی سفر مکمل کیا، 15 بسوں کا سکواڈ تجرباتی طور پر گجومتہ سے قصور تک چلایا گیا۔
مسافروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے قصور روڈ پر میٹرو کی ایک لائن کو بھی مختص کیا جائے گا۔
آزمائشی سروس میں دیگر ٹریفک کے ساتھ ہی میٹرو بس کو چلایا جا رہا ہے، میٹرو بس فعال ہونے کے 12 سال بعد سروس میں توسیع کی گئی ہے۔