کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے قومی ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 43 ویں اوور میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء 69 اور عالیہ ریاض 53 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
مہمان ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 34 ویں اوورز میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز میں دو صفر کے مقابلے سے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2023
خیال رہے کہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس میں ہر میچ جیتنے پر پاکستانی ویمنز ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے، پاکستانی ٹیم 9 میں سے 5 میچز جیت کر 10 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے، بھارتی ویمنز ٹیم 15 پوائنٹس کیساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا ویمنز ٹیم 11 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔