کراچی: پی سی بی نے سندھ پریمیئرلیگ کی اجازت دے دی

Published On 09 September,2023 07:19 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سندھ پریمیئر لیگ کیلئے این اوسی جاری کر دیا۔

سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف سے ملاقات کی جس کے بعد پی سی بی ہیڈ آفس میں کئی دن سے رکی ہوئی این اوسی جاری کردی گئی۔

ملاقات میں صدر ایس پی ایل عارف ملک، پی سی بی کےڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان و دیگرعہدے دار بھی موجود تھے۔