کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ بلدیات سندھ نے بلدیاتی اداروں میں تعینات تمام متنازعہ افسروں کی 2 روز میں تفصیلات طلب کر لیں۔
محکمہ بلدیات نے سندھ بھر کے 19 محکموں کو مراسلہ بھیج دیا، مراسلہ میں کہا گیا عدالتی حکم پر جاری تحقیقات میں شامل افسروں کا بھی ریکارڈ فراہم کیا جائے، پلی بارگین کرنے والے افسروں کی بھی تفصیلات دی جائیں۔
ایس بی سی اے، سندھ سالڈ ویسٹ، کے ڈی اے، ایم ڈی اے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، حیدرآباد، لیاری، سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واٹر کارپوریشن، میئرز سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔