حیدر آباد: موٹروے پر ٹرک اور ٹرالر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Published On 09 September,2023 01:19 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں ٹرک اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

حادثہ نوری آباد کے قریب موٹروے ایم نائن پر پیش آیا، مرنے ہونے والوں کی شناخت 24 سالہ ارباز اور 23 سالہ معشوق کے نام سے ہوئی ہے، زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک حیدر آباد سے کراچی کی جانب جا رہا تھا کہ آگے جانے والے ٹرالر سے ٹکرا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت مہتاب کے نام سے ہوئی ہے، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔