کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Published On 08 September,2023 11:44 am

کراچی : (دنیانیوز) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے کورنگی بلال کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان موبائل فونز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، گرفتار ملزمان کی شناخت ایاز ابڑو اور آفتاب شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان سےاسلحہ و ایمونیشن،23ڈبہ پیک موبائل فون،موٹرسائیکل برآمدکر لیے گئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے موبائل فون، نقدی ودیگر سامان لوٹ کراندرون سندھ فروخت کرنےکاانکشاف کیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے مزید کہا کہ  ملزمان منظم گروہ کے کارندے ہیں، دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہیں ۔