وزیر آباد: ( دنیا نیوز) خون سفید ہو گیا، جائیداد کے تنازع پر پوتے نے باپ کے ساتھ مل کر اپنے دادا کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حسن والی کا 75 سالہ ریاست اپنی حویلی میں موجود تھا کہ باپ، بیٹے نے دیگر ملزمان کے ساتھ موقع پر جا کر فائرنگ کر دی، پولیس تھانہ احمد نگر نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم بیٹے کو رنج تھا کہ ان کا باپ جائیداد ان کے نام نہیں کروا رہا تھا، ملزمان باپ، بیٹا اور ان کے دیگر ساتھی تاحال فرار ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔