کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 شہری جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے

Published On 08 September,2023 04:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 شہری جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے صفورہ غازی گوٹھ میں فائرنگ سے شبیر احمد نامی شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پاک کالونی کے علاقے میں منشیات فروشوں نے گولیاں مار کر نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، مرنے والے کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی، مقتول کے ورثا نے تھانے کے باہر ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا۔

کراچی کے علاقے میٹروول سائٹ میں بھی فائرنگ سے محمد اکرم نامی شہری زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔