ملتان: (دنیا نیوز) ایف آئی اے ملتان سرکل کی چھاپہ مار کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملتان سرکل میں چھاپہ مار کارووائیوں کے دوران 2 ملزمان گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں محمد افضل اور کرامت علی شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد افضل نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا۔
دوسری کاروائی میں جعل سازی میں ملوث فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کرامت علی کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث تھا، اپنی فیکٹری میں رجسٹرڈ پلاسٹک کمپنی کی جعلی مصنوعات بنا رہا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فیکٹری سے بڑی تعداد میں جعلی مصنوعات برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔