بنوں: بھتہ نہ دینے کے تنازع پرفائرنگ ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 07 September,2023 09:47 am

بنوں : (دنیانیوز) بنوں میں تھانہ زیردست ہوید میں بھتہ نہ دینے کے تنازع پردوفریقین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں فریق اول سے پولیس کانسٹیبل ولی رحمان جبکہ فریق دوم کے عمر گل شامل ہیں ۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔