کراچی: پولیس کی بروقت کارروائی، شہری کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی

Published On 06 September,2023 06:54 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں نا معلوم ملزمان نے شہری بلال کو روک کر لوٹ مار کی، اس کی گاڑی چھین کر اپنے ساتھ بٹھا لیا اور نامعلوم مقام کی طرف چل پڑے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کیا تو ملزمان گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔