کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن حدید کے نجی سکول میں پرنسپل کی نازیبا حرکات کے کیس میں مزید دو کردار سامنے آگئے ہیں۔
پولیس کی جانب سے نجی سکول پرنسپل کی زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 خواتین کی شناخت کر لی گئی جن میں سے ایک خاتون کو پرنسپل کے خلاف بیان دینے پر راضی کر لیا ہے اس کے علاوہ پولیس نے سی سی ٹی وی ڈی وی آر سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی حاصل کر لی ہیں۔
پولیس کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والی خواتین میں کوئی بھی طالبہ نہیں ہے، سکول پرنسپل کی جانب سے سی سی ٹی وی ٹیکنیشن کیخلاف بلیک میلنگ اور پیسے طلب کرنے کی شکایت بھی سامنے آئی ہیں جس کے بعد سی سی ٹی وی ٹیکنیشن سمیت دو افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سکول پرنسپل عرفان کے خلاف سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شکیل کا بیان سامنے آگیا جس میں شکیل کا کہنا ہے کہ عرفان اور اس کے بھائیوں کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔