وزیرآباد: بڑی بہن سے جھگڑا، خاتون نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

Published On 05 September,2023 08:10 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) بڑی بہن سے جھگڑے پر چھوٹی بہن نےخود کو مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔

افسوسناک واقعہ وزیرآباد کے علاقے فتح گڑھ میں پیش آیا، اہلخانہ کے مطابق مناحل کا بڑی بہن سے معمولی تکرار پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے طیش میں آکر خود کو گولی مار لی۔

تھانہ گکھڑ منڈی پولیس نے موقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا۔