گوجرانوالہ: کرپشن اور بدعنوانی پر ایس ایچ او سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل

Published On 05 September,2023 04:54 pm

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا ایکشن، کرپشن اور بدعنوانی پر ایس ایچ او جناح روڈ سمیت تھانے کا پورا عملہ معطل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابقب ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ سب انسپکٹر احمد فراز، اے ایس آئی الیاس، اے ایس آئی صابر حسین، اے ایس آئی محمد کاشف، محرر تھانہ جناح روڈ ہیڈ کانسٹیبل عرفان خورشید اور دیگران کو معطل کیا گیا۔

سی پی او گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ جناح روڈ احمد فراز اور اُنکی پولیس ٹیم کی جانب منشیات فروشوں کی سرپرستی اور رشوت لینے کے الزامات ہیں۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن عثمان طارق کو مکمل انکوائری کے احکامات جاری کیے گئے ، ابتدائی انکوائری میں ایس ایچ اور دیگر تھانیدار کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث پائے گئے۔

سی پی او گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ انکوائری مکمل ہونے پر مزید محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، کرپشن اور بد عنوانی کے مرتکب عناصر کو نشان عبرت بنائیں گے۔