شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ حدود میرعلی میں نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے، گولیاں لگنے سے سیف اللہ اور رحمان اللہ موقع پر دم توڑ گئے۔
اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق ملزموں کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد گرفتار کرلیا جائے۔