رشوت، جھوٹے مقدمات کا اندراج، قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والے 5 تھانوں کے ایس ایچ او معطل

Published On 04 September,2023 11:27 pm

سانگلہ ہل: (دنیا نیوز) ڈی پی او ننکانہ نے رشوت لینے، جھوٹے مقدمات کا اندراج اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے پر 5 تھانوں کے ایس ایچ او معطل کر دیئے۔

قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ مانگٹانوالا صادق عباس کو معطل کیا گیا، لین دین کے معاملات میں شہریوں کے خلاف جھوٹی FIR کے اندراج پر ایس ایچ او تھانہ فیض آباد شہباز ڈوگر کو معطل کر دیا، کرپشن اور رشوت ستانی میں ملوث ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سانگلہ ہل رانا امجد کو بھی معطل کر دیا۔

قبضہ مافیا کی پشت پناہی اور ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ بوٹا ڈوگر بھی معطل کر دیئے گئے، کار خاص پرائیویٹ اشخاص کو تھانہ میں ساتھ رکھنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ عارف باجوہ کو بھی معطل کر دیا گیا۔