چونیاں: (دنیا نیوز) دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری مار ڈالا۔
موٹر سائیکل سوار ملک مسعود اپنی بیوی کے ہمراہ پتوکی سے واپس شمس آباد اپنے گھر آ رہا تھا، تھانہ صدر کی حدود شمس آباد کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا۔
عینی شاہد کے مطابق ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائر مار کر مسعود کو شدید کر زخمی دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس تھانہ صدر نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا، ایس ایچ او صدر چونیاں نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔