قصور: (دنیا نیوز) پولیس نے سوشل میڈیا پر اقدام قتل اور فائرنگ کی وائرل ویڈیو میں ملوث 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کو مطلوب 4 ملزمان کو قصور پولیس نے گرفتار کیا، ملزمان معیز اور حسنین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اقدام قتل اور فائرنگ کی ویڈیو وائرل کی تھی، ملزمان طیب اور محمد نے فائرنگ کی ویڈیو پر شوٹنگ کی تھی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے ڈی پی او قصور کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، ملزمان کی گرفتاری پر آئی جی پنجاب نے ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور ان کی ٹیم کو شاباش دی، چاروں ملزموں کو جلد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حوالے کر دیا جائے گا۔