پشاور: (دنیا نیوز) غریب لسی فروش سے مفت کی لسی اور مکئی کی روٹیاں لے جانے والے ابابیل پولیس کے اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔
اہلکار کوارٹر گارڈ میں بند کر کے ایس پی ابابیل سکواڈ کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے، ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے تمام پولیس افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی غیرقانونی حرکت کی اجازت نہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔