حیدرآباد: پولیس کی کارروائی، ڈکیت گروہ کے تین ملزمان گرفتار

Published On 04 September,2023 12:24 pm

حیدرآباد: (دنیانیوز) تھانہ حالی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے تین ملزمان گرفتارکرلیےگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 9 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق کارروائی میں ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں ڈکیتی و چوری کرتے تھے، گرفتار ملزمان سے مزید تفشیش جاری ہے۔