کراچی: رینجرز اور سندھ پولیس کی مشترکہ کارروائی، سنگین وارداتوں میں ملوث 12 ملزم گرفتار

Published On 04 September,2023 02:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

انٹیلی جنس معلومات پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے سٹریٹ کریمنلز، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف مشترکہ سرچ اور کومبنگ آپریشن کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کیماڑی میں کیا گیا اس دوران 12 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان سے ایک 12بور رائفل، دو 30 بور پستول، 60 کلو گرام سے زائد گٹکا ماوا، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے، گرفتار ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن، منشیات اور موٹر سائیکل کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔