چشتیاں: (دنیا نیوز) مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کرنے لگے، چشتیاں میں 5 بچوں کے باپ نے غربت کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خود کشی کا یہ واقعہ چک 117 مراد میں پیش آیا ہے، 50 سالہ شخص نے غربت سے تنگ آکر موت کو گلے لگایا، متوفی کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
محمد سلیم پانچ بچوں کا باپ تھا جو کہ غربت کے ہاتھو شدید پریشانی میں مبتلا تھا، متوقی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔