قصور: (دنیا نیوز) 6 سالہ معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس نے ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔
دینا ناتھ کے رہائشی رفیق نے پولیس کو 15 پر اطلاع دی کہ اس کی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔
تھانہ صدر پھولنگر پولیس فوری موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا ، تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔