کراچی: سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

Published On 02 September,2023 05:05 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

ایک شخص سڑک پر چل رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ دیا، مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، ملزم کی تلاش بھی شروع کر دی گئی۔