کراچی: گلشن اقبال میں فیملی کو گاڑی سے ٹکر مارنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

Published On 01 September,2023 01:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پارک کے قریب فیملی کو گاڑی سے ٹکر مار کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم قانون کا طالبعلم ہے، ملزم اپنی گاڑی سے پانچ روز قبل فیملی کو کچل کر فرار ہو گیا تھا، حادثے کے نتیجے میں بچے اور بڑے زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ملزم ٹھیلوں، موٹر سائیکلوں اور کئی افراد کو اپنی گاڑی سے روند کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔