قمبر: (دنیانیوز) ضلع شہداد کوٹ کے شہر قمبر میں داماد کی فائرنگ سے سسر اور بیوی جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ ماہی مکل کی حدود میں پیش آیا جہاں داماد کی فائرنگ سے سسر اور بیوی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محبوب علی اور ملزم کی بیوی صنم چانڈیو شامل ہیں جبکہ اس کا سالا منیر زخمی ہوا ہے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور تفتیش جاری ہے ۔
اس حوالے سے علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، گزشتہ روز بھی اسے علاج کے لیے لے جایا گیا تھا۔