لیاقت پور: گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 2 بچے مین ہول میں گر کر جاں بحق

Published On 31 August,2023 02:05 am

لیاقت پور: (دنیا نیوز) لیاقت پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے دو کمسن بہن بھائی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ لیاقت پور کی شمس کالونی میں پیش آیا، ورثا نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کی لاشوں کو مین ہول سے نکال لیا، مرنے والوں میں 8 سالہ مقدس اور 10 سالہ ریحان شامل ہیں۔

بچوں کی لاشوں کو ہسپتال سے ایمبولینس میں منتقل کرنے کیلئے سٹریچر بھی نہ مل سکی، ہسپتال کے عملے نے ہاتھوں اور پاؤں سے پکڑ کر بچی کی نعش کو ایمبولینس میں منتقل کیا۔