7 سالہ افغانی بچے کو ذبح کرکے قتل کرنیوالے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار

Published On 30 August,2023 03:26 pm

کرک: (دنیا نیوز) کرک پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ افغانی بچے کو ذبح کرکے قتل کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

کرک پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے، ملزمان نے واجد نامی بچے کو پکڑ کر چھری سے ذبح کیا، گرفتارملزمان سے آلہ قتل اور خون آلود کپڑے بھی برآمد کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے، بچے کو سفاکیت سے قتل کرنے والے ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ملزمان کرک کے علاقہ سرٹ خیل میں بچے کو ذبح کر کے اس کی لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔