کراچی: وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

Published On 30 August,2023 02:58 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ حب چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا، حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ زخمی ہونے والے 5 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد وین پوری طرح تباہ ہو گئی، پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔