افغانستان سمگل ہونیوالی چینی اور کھاد کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

Published On 29 August,2023 04:54 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) اینٹی سمگلنگ سکواڈ کسٹمز عملداروں کی بڑی کارروائی ، چینی اور کھاد کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق کسٹمز حکام نے قومی شاہراہ پر کارروائی کرکے چینی کے 30 اور کھاد کے 10 ٹرکوں کو تحویل میں لے لیا چینی اور کھاد سے بھرے ہوئے 40 ٹرک اندرون سندھ سے براستہ بلوچستان افغانستان کے لیے جارہے تھے۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ چینی اور کھاد کی ملک میں بلیک مارکیٹنگ کا سبب افغانستان سمگلنگ ہے ، ان ٹرکوں کے پاس واوچر بھی جعلی ہیں جن کے ذریعے سمگلنگ کی جاتی ہے۔