لکی مروت میں نامعلوم افراد کا پولیس گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

Published On 28 August,2023 10:38 pm

لکی مروت: (دنیا نیوز) تھانہ پیزو کی پولیس موبائل وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، فائرنگ سے دو اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں بشیر خان اور سیف علی خان شامل ہیں، پولیس اہلکار عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حملے کا شکار پولیس گاڑی معمول کی گشت پر تھی، وقوعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔