لاہور: (دنیا نیوز) ڈی ایس پی سمیت پولیس اینٹی منشیات سمگلنگ یونٹ مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، 4 ملازموں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی اینٹی منشیات سمگلنگ مظہر اقبال اور ان کی پوری ٹیم پر منشیات فروشی کا الزام ہے، سب انسپکٹر محمود، اے ایس آئی کاشف اور ہیڈ کانسٹیبل شکیل سمیت 4 پولیس ملازموں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا ڈی ایس پی مظہر اقبال چھاپے کے وقت فرار ہوگیا، اینٹی منشیات سمگلنگ یونٹ پر 8 کروڑ روپے کی منشیات شہر میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا، ڈی ایس پی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
پولیس حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے پولیس افسروں اور اہلکاروں سے تحقیقات کی جاری ہے، جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔