حیدر آباد: (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد اور ان کے 2 سہولت کار گرفتار کر لیے۔
سی ٹی ڈی نے پہلی کارروائی خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں کی جہاں سابقہ ایم پی اے لیاقت علی پر حملے میں ملوث دہشت گرد کو 2 سہولت کاروں سمیت حراست میں لیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم کے تینوں دہشت گردوں کو لوئر دیر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی نے سندھ کے علاقے جامشورو سے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد محمد امین سولنگی اور ایاز خان گرفتار کیا، حراست میں لیے گئے دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، بال بیئرنگ، اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں، مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔