کشمور: (دنیا نیوز) ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ورثا نے روڈ بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آفس کے سامنے ڈاکوؤں نے نوجوان سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی، نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد یونس سولنگی کے نام سے ہوئی۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی سولنگی برادری کے سیکڑوں افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جنہوں نے مین روڈ کو بلاک کرکے دھرنا دے دیا۔