کراچی: (دنیا نیوز) عدالت نے ابو الحسن اصفہانی روڈ پر غیرت کے نام پر لڑکے اور لڑکی کو قتل کرنے والے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
قتل کیس میں گرفتار ایک ملزم رفیق شیخ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔
خیال رہے کہ ملزم نے گزشتہ روز ابو الحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ کر کے احسن اور لاریب کو قتل کردیا تھا، لڑکی لاریب کے والد رفیق نے دونوں بچوں پر فائرنگ کی تھی۔