کراچی: سائٹ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، دوسرا گرفتار

Published On 26 August,2023 01:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ اے کی میٹرو ول چوکی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا ہے کہ پولیس کے روکنے پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی، ایک کی شناخت ایاز خان کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کا کریمینل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا ہے کہ ملزم ایاز متعدد وارداتوں میں جیل جا چکا ہے، ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا۔