اسلام آباد: (دنیا نیوز) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کے دوران بیرون ملک جانے کے لیے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس بنا کر دینے والا گروہ پکڑ لیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد عامر ، شاہ زیب اور ارحم ریاض شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے پاک ایور گرین میڈیکل لیب کے نام سے جعلی میڈیکل لیب بنا رکھی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔