شکار پور: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آشنا سمیت قتل کردیا

Published On 25 August,2023 09:36 pm

شکار پور: (دنیا نیوز) شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو آشنا سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل گڑھی یاسین کے نواحی گاؤں ماروں کاکیپوٹہ میں غیرت کے نام پر دوہرا قتل ، بے رحم ملزم نے اپنی بیوی اور نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت مسمات عروس کاکیپوٹو اور عامر لاشاری کے ناموں سے ہوئی ، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل مین لیکر تحصیل اسپتال منتقل کردیا، واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کردی گئی ہے۔