کراچی: پولیس نے ڈاکو کو گرفتار کر لیا، اسلحہ اور موبائل برآمد

Published On 26 August,2023 04:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کر لیا، اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں ملزم نے گشت پر مامور پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی تو پولیس نے تعاقب کر کے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لینے کو بعد ملزم کی تلاشی لی گئی تو اس سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا، ملزم نے متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔