زیرو پوائنٹ پر پولیس مقابلہ، 3 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ

Published On 26 August,2023 10:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تھانہ آبپارہ کے علاقے زیرو پوائنٹ پر پولیس مقابلہ ہوا، تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس ناکہ بندی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جوابی فائرنگ پر ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔